فرانس میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے Bordeaux میں پیش آیا، عینی شاہد کے مطابق شاہراہ پر موڑ کاٹتے ہوئے بس
اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔
بس میں ڈرائیور سمیت 50 افراد سوار تھے، واقع میں اب تک 42 افراد کی ہلا کت کی اطلاعات ہیں ۔ یونان کے سرکاری دورے پر موجود فرانسیسی صدر فرانکوز ہولاندےنے حادثے کو المناک قرار دیا ۔